چارسدہ میں متحدہ شاپ کیپرز کا امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی کا انعقاد۔ ریلی میں امریکہ کے خلاف ہزاروں افراد نے جہاد کا اعلان کر دیا ۔ امریکی کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ ۔ امریکی جارحیت پر مزید خاموشی اختیار نہیں کر سکتے ۔ حکمران سن لے کہ امریکہ سے ہر قسم تعلقات ختم نہ کئے تو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگے ۔ حکیم اللہ فوجی تفصیلات کے مطابق متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے زیر اہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منتازعہ بیان اور مسلم امہ کے خلاف خالیہ جارحیت کے خلاف فاروق اعظم چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے مختلف شاہراہوں پر احتجاجی ریلی نکالی اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ احتجاجی مظاہرین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی ، جنرل سیکرٹری میاں رحم بادشاہ ، سید صالح شاہ باچا اور تنظیم تاجران مردان روڈ کے صدر میاں مفرق شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلمان قبلہ اول کی خفاظت خود کرنا جانتے ہیں ۔اگر امریکی صدر ہمارے غیرت ایمانی کوآزمانا چاہتا ہے تو ہمار ا خون حاضر ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مسلم ممالک کو اعتماد میں لیکر امریکہ کے خلاف جہاد کا اعلان کریں اور امریکہ کے ساتھ ہر قسم تعلقات منقطع کرکے امریکی سفیر کو ملک بدر کریں ۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ امریکہ کے خلا ف جہاد کیلئے چارسدہ کے ہزاروں اہل ایمان سروں پر کفن باندھ کر لڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران سن لے کہ امریکہ سے ہر قسم تعلقات ختم نہ کئے تو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئینگے