تخت بھائی ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

تخت بھائی ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ

تخت بھائی(نامہ نگار)تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ کے گرد و نواح میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا شدید احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے چارسدہ روڈ کو دو گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رکھا۔اطلاعات کے مطابق ساڑو شاہ کے گرد و نواح میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہلیان علاقہ نے پی ٹی آئی سے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شاہد سراج ، ویلج کونسل ساڑو شاہ کے ناظم ڈاکٹر زیاد اور دیگرکی قیادت میں شدید احتجاجی مظاہرہ کرکے چارسدہ روڈ کو تھانہ ساڑو شاہ کے سامنے دوگھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا ۔اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر ، ایس ایچ او انسپکٹر عجب خان اور ایس ایچ او تھانہ ساڑو شاہ عرفان اللہ خان کی یقین دہانی پر مظاہرین سڑک کھول کر پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر