شانگلہ ،ڈپٹی کمشنر کا برفباری سے بند سڑکوں کا معائنہ

شانگلہ ،ڈپٹی کمشنر کا برفباری سے بند سڑکوں کا معائنہ

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان اور ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان کا برف باری سے بند سڑکوں شانگلہ ٹاپ۔یخ تنگی ٹاپ کا معائنہ کیا ،ڈی سی شانگلہ بغیر چین گاڑی چلانے پر دفعہ 144نافذ کردیا ،عوام برف باری کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کرے،ضلعی حکومت کے زیرانتظام تمام سڑکوں کی صفائی کیلئے انتظامات مکمل کردئے ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت ہیں کی جائے گی-محکمہ واپڈا کو بجلی لائنیں جلد سے جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت کرکے بجلی بحال کرے-ان خیالات کا اظہار ڈی سی عبدالحمیدخان اور ضلعی ناظم نیاز احمد خان نے بدھ کے روز شانگلہ ٹاپ میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بغیرچین لگائے گاڑیوں کوبرف میں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی اس حوالے سے دفعہ144نافذ کردی ہے ،پولیس کو ہدایت جاری کرچکے ہیں کہ سڑکوں پر گشت کو یقینی بنائے جائے۔اس موقع پر ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو شاہ نوازخان نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان اور ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان کو سڑکوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر