ڈیرہ میں ڈاکٹر خورشید کے بہیمانہ قتل کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

ڈیرہ میں ڈاکٹر خورشید کے بہیمانہ قتل کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈاکٹرخورشید کے بہیمانہ قتل پر شدیداحتجاج ۔ صوبائی حکومت ڈاکٹرخورشید شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتارکرے ۔ حکومت ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کرے۔ ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو احتجاج کادائرہ کار بڑھادیں گے۔ ڈاکٹروں نے پلے کارڈ کتبے اوربازوپر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرجو دکھی انسانیت کی خدمت اورانسان کی زندگی کی خدمت میں فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں ان کی زندگیوں کا خاتمہ لمحہ فکریہ ہے ۔ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈاکٹرخورشید خان جو اپنی ڈیوٹی دینے کے لیے پشاور سے جمرودجارہے تھے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹرخورشید شہید ہوگئے ۔ اس کے بہیمانہ قتل کے خلاف گزشتہ روز ڈاکٹروں نے صوبائی کوارڈنیٹر پروانشیل PDAایسوسی ایشن جنوبی اضلاع ڈاکٹر حافظ محمد فاروق گل کی قیادت میں احتجاج کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹرشکیل احمدمدنی ، ڈاکٹربلال شیر ، ڈاکٹریعقوب خان، ڈاکٹرخالد رضا خان، ڈاکٹردستگیر خان ، ڈاکٹرسجاد خان ، ڈاکٹرعطاء اللہ خان ، ڈاکٹرعمرفاروق ، ڈاکٹرصدام حسین ، ڈاکٹر عبید ڈار، ڈاکٹرعبدالقادر خان، ڈاکٹراعجاز عالم، ڈاکٹرعبدالسلام نے شرکت کی ۔ ڈاکٹروں نے ڈاکٹرخورشیدشہید کے بہیمانہ قتل کے خلاف بازؤں پر سیاہ پٹیاں پلے کارڈ کتبے اٹھارکھے تھے ۔ اس موقع پر جنوبی اضلاع پر پی ڈی اے کے صوبائی کوارڈنیٹر اورڈاکٹروں کے حقوق کے لیے ہراول دستے کا کرداراداکرنے والے ڈاکٹرحافظ محمد فاروق گل نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرخورشید خان شہید کے قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرے اورصوبے بھر کے ڈاکٹروں کو فوری سیکورٹی فراہم کی جائے۔ اگرسیکورٹی فراہم نہ کی گئی تو شدید احتجاج کریں گے اوراحتجاج کادائرہ کار پورے صوبے میں بڑھادیں گے ۔آخرمیں ڈاکٹروں نے شہید ڈاکٹرخورشید خان کے لیے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر وجمیل عطافرمائے۔