چکوال، غیرقانونی ریفلنگ میں ملوث 4 دکانیں سیل

چکوال، غیرقانونی ریفلنگ میں ملوث 4 دکانیں سیل

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور سول ڈیفنس آفیسرچکوال کے اچانک چھاپے، غیرقانونی ریفلنگ میں ملوث 4 دکانیں سیل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال /کنٹرولر سول ڈیفنس

چکوال ڈاکر عمر جہانگیراور حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار ماجد یوسف کی سربراہی میں طالب حسین سول ڈیفنس آفیسر چکوال نے کلرکہار شہر میں مختلف LPG ایجنسیوں کو چیک کیا جن میں سے 4 دکاندار غیرقانونی ریفلنگ میں ملوث پائے گئے اور ان کی دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ غیرقانونی ریفلنگ میں ملو ث دکانداروں میں وقار گیس ایجنسی (مالک ملک وقار حسین ولد عاشق حسین)، پی ایس او گیس ایجنسی (مالک محمد افسر ولد نادر علی ) ، آصف برادرز گیس ایجنسی (مالک آصف امیر ولد حاکم خان) ، خا ص گیس ایجنسی (مالک امجد حسین ولد شوکت علی) شامل ہیں۔ مندرجہ بالا ایجنسیوں کو سیل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لئے تھانہ کلرکہار کو استغاثہ مزید کارروائی کیلئے ارسال کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر