سیدناصر شاہ سے پیپلزورکریونین آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

سیدناصر شاہ سے پیپلزورکریونین آف پاکستان کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر محنت سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز سمیت صوبے کے تمام صنعتی یونٹ میں کام کرنے والے تمام ورکرز کے تعلیم،صحت اور طبی سہولیات سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی کیونکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ محنت کشوں کے مسائل کے حل اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے دفتر میں پیپلزورکریونین پاکستان اسٹیل ملز کے صدر دھنی بخش کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر یوسف خٹک اور الطاف ابڑو بھی موجود تھے۔وفد نے سید ناصر حسین شاہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیل ملزکی زمین کو فروخت کیا جارہا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے لہذا تمام ورکرز درخواست کرتے ہیں کہ حکومتِ سندھ اسٹیل ملز کے معاملات کو دیکھے اور خود چلائے۔اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ورکرز نے اسٹیل ملز کے تعلیمی ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اورملازمین کے بچوں کو کتابیں ، بستے ، یونیفارمز اور جوتے فراہم کرنے کے لئے تعا ون کی بھی اپیل کی جبکہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے سو(100) بستروں کے ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں۔صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے وفد کے تمام مسائل کو دلی ہمدردی سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے ان مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جا ئیں گے اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ سید ناصرحسین شاہ نے مذید کہا کی پیپلزپارٹی محنت کشوں کی جماعت ہے اور وہ محنت کشوں کے مسائل کو حل کرنے کو ہمیشہ ترجیح دیتی ہے۔