8نوکیافلیگ شپ اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف کرادیا گیا
کراچی(پ ر) ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج پاکستان میں Nokia 8 متعارف کرادیاہے۔Nokia 8اعلیٰ کارکردگی کا حامل ، خوبصورت اسمارٹ فون ہے جسے content creators کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ دنیا کا پہلا اینڈرائیڈاسمارٹ فون ہے جس میں ZEISS optics کے تعاون کے ساتھ ساتھ کے تین نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔Nokia 8 میں بہترین کارکردگی ،پیور اینڈرائیڈ اوراب تک کی ڈیزائن کی گئی جدیدایلومینم یونی باڈی سمیت Nokia اسمارٹ فون کے حقیقی فلیگ شپ کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئرایسٹ، کامران خان نے کہا:’’ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی جس طرح دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لارہی ہے اس کو دیکھنا بہت خوش آئند ہے۔ پاکستان میں ہم content creators کی ایک نئی جنریشن کو دیکھ رہے ہیں جو دنیا میں اپنا راستہ آپ بنا نے کے ساتھ اپنی مرضی اور اپنے نقطہ نظر کے مطابق چل رہے ہیں۔ ہمارا مقصد انہیں اپنے تخلیقی تجربات شیئر کرنے کے قابل بنانا ، لوگوں کو قریب لانا اور انہیں متحد کرنا ہے۔ Nokia 8 ایک منفرد اور جدید تجربہ کے لیے وعدہ کرتا ہے جو پاکستان کے content creators کو مزید متاثر کرے گا۔ Be less Selfie, be more Bothie: Nokia 8 نے لائیو اسٹریمنگ کے لیے دنیا کی پہلی Dual-Sight ویڈیو متعارف کرائی ہے جو سوشل میڈیا مثلاً فیس بک اور یو ٹیوب پر فی الفور لائیو اسٹریمنگ کرتی ہے ۔اسی کے ساتھ Dual-Sight فرنٹ اور بیک کیمروں کاایک ساتھ استعمال کرتا ہے اور فوٹو یا ویڈیو، دونوں صورتوں میں اسپلٹ اسکرین میں دکھاتا ہے۔ اپنے خصوصی لمحات کومحفوظ کرنے اور ان لمحات کودوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کے شوقین کسٹمرز کے لیے دنیا میں پہلی بارلائیو اسٹریم محض ایک ٹچ پر ممکن ہے ۔آل راؤنڈ تجربے کے لیے کیمروں کو ZEISS optics کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ Nokia 8کے مداح اب گوگل فوٹوز پرلاتعداد تصاویراور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔OZO Audio آوا ز کاایک نیا رخ متعین کرے گی: Nokia 8 پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی خاص بات OZO Audio ہے جس میں ہالی ووڈ میں استعمال ہونے والی آڈیوٹیکنالوجی کو خصوصی طور پرآپ کیلئے قابل رسائی بنایا گیاہے۔OZO spatial 360o آڈیوآپ کے 4K ویڈیوکو ایسی آوازفراہم کرتی ہے جس میں آپ ڈوب جاتے ہیں۔360o آڈیو ایسی پلے بیک کو یقینی بناتی ہے جوآپ کی یادوں کو اس طرح تازہ کرتی ہے کہ آپ انہیں بھلانہیں سکیں گے۔