آل پاکستان مسلم لیگ نے کارکنان کی فہرست اور فیس الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی

آل پاکستان مسلم لیگ نے کارکنان کی فہرست اور فیس الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی

اسلام آباد(آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ نے 2017کے انتخابات ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو مطلوب مواد جمع کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو آل پاکستان مسلم لیگ نے دوہزار پارٹی کارکنان کی فہرست مع ان کے شناختی کارڈز کی نقل اور دستخط اور مبلغ دولاکھ روپے فیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر