جلسہ میں شرکت کیلئے اندورن شہر اور بیرونی علاقوں سے آنیوالے قافلوں کیلئے پارکنگ کی نشاندہی کردی گئی

جلسہ میں شرکت کیلئے اندورن شہر اور بیرونی علاقوں سے آنیوالے قافلوں کیلئے ...

ملتان (نیوز رپورٹر) پیپلز پارٹی نے 15دسمبر کے جلسہ میں شرکت کیلئے اندرون شہر اور بیرونی علاقہ جات سے آنیوالوں کیلئے پارکنگ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی نشاندہی کردی ہے۔ پارٹٰ ذرائع کے مطابق بہاولپور بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ، وہاڑی چوک اور چوک کمہارانوالہ سے آنیوالے معصوم شاہ روڈ پر پارکنگ کرکے جلسہ میں کریں گے۔ خانیوال روڈ ، عید گاہ چوک اور دولت گیٹ سے آنیوالے قافلے مچھلی مارکیٹ سے ملحق پارکنگ کریں گے۔ وہاڑی روڈ، مخدوم رشید روڈ، چوک بی سی جی چونگی نمبر 14، حافظ جمال روڈ والے قافلے میٹر روٹ پر پارکنگ کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ہیڈ محمد والہ، بوسن روڈ کے قافلے چونگی نمبر 9پر پہنچ کر واٹر ورکس روڈ پر میٹرو روٹ پر پارکنگ کریں گے پل چناب سے شیر شاہ بائی پاس سے آنیوالے قافلے حافظ جمال روڈ پر پارکنگ کریں گے۔ جبکہ شجاع آباد اور ناگ شاہ سے آنیوالے قافلے معصوم شاہ روڈ پر پارکنگ کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر