ایم ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

ایم ڈی اے کا غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

ملتان ( نمائندہ خصوصی) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں/ لینڈ سب ڈویژنوں ،غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری۔ آپریشن کی نگرانی اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ایم ڈی اے فاروق قمر کمبوہ نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اکرام (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

عزیز بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شاہد انور مجید ،ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ محسن رضا،میڈم عنائزہ حرا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن پلاننگ میڈم شمائلہ کرن اورٹاؤن پلاننگ اور اربن پلاننگ کے دوسرے آفیسران بھی آپریشن میں شامل تھے۔آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ڈیرہ محمود بستی ھیرے والا نزد ملتان بائی پاس روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے منہاج علی شاہ کی ملکیتی غیر قانونی غیر منظور شدہ قاسم ٹاؤن کے نام سے لینڈ سب ڈویژ ن کا آفس گرا دیا اور روڈ نیٹ ورک ختم کردیا گیا۔ڈیرہ محمود بستی ھیرے والا نزد ملتان بائی پاس روڈ پرصادق احمد کی النزیرکے نام سے غیر قانونی غیر منظور شدہ لینڈ سب ڈویژن کا آفس ،مین گیٹ اور روڈ نیٹ ورک توڑ دیا گیا ۔ڈیرہ محمود بستی ھیرے والا نزد ملتان بائی پاس روڈ پررانا شوکت کی ملکیتی بلال ٹاؤن کے نام سے غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن کا آفس توڑ دیا جبکہ روڈ کٹ لگا کر روڈ نیٹ ورک ختم کر دیا ۔ ایل ایم کیو روڈ رشید آباد پر ڈاکٹر ہارون بابر کی ملکیتی رہائشی بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر سکول کے لیے کمرشل استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا ۔کریم ٹاون میں پلاٹ نمبر 426 کے ساتھ والی سڑک پر محمد سعید ولد شیر محمد کھرل نے ناجائز قبضہ کر کے دیوار تعمیر کی ہوئی تھی ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے دیوار گرا کر روڈ کا قبضہ واگزارکرا دیا۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے نا جائز تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔آپریشن میں چونگی نمبر 9 میٹرو اسٹیشن کے ساتھ نا جائز تجاوزات ختم کرا دئے اور سامان قبضہ میں لے لیا۔قاسم پور نہر کے پل پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے ریڑھیاں وغیرہ ہٹا کر روڑ کلیر کرا دیا اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔چوک کمہاراں والا پر ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے روڈ کو کلیر کرا دیا اور سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر