بھارت، اسرائیل، امریکہ کا گٹھ جوڑ ملکی حالات خراب کرنیکا ذمہ دار ہے‘ میاں مقصود

بھارت، اسرائیل، امریکہ کا گٹھ جوڑ ملکی حالات خراب کرنیکا ذمہ دار ہے‘ میاں ...

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے شمالی وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداکاخون رائیگاں نہیں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

جائے گا۔پوری قوم اپنے شہداکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلوں کومتزلزل نہیں کرسکتیں۔دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے۔بیرونی دہشت گرد اپنی بقا کے لیے آخری کوششیں کررہے ہیں۔ان شاء اللہ وہ اپنی مذموم کارروائیوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد شروع ہونے والی امریکی نام نہاد جنگ میں پاکستان اور اس کے عوام نے ناقابل فراموش نقصان برداشت کیا ہے۔اب تک ہمارے60ہزارسے زائد بیگناہ افراد لقمہ اجل اور100ارب ڈالر کامعاشی نقصان ہوچکا ہے مگر بدقسمتی یہ ہے کہ امریکہ اور اس کے حواری پاکستان کے عوام کی لازوال قربانیوں سے انحراف کررہے ہیں۔دنیا کو اس حوالے سے اپنے دوہرے معیار بدلنے ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تاریخ کے نازک موڑ سے گزررہا ہے۔بھارت اسرائیل اور امریکہ کاگٹھ جوڑ ملکی حالات کوخراب کرنے کاذمہ دار ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دشمنوں کی چالوں کا ادراک کرتے ہوئے فی الفور خارجہ پالیسی کو قومی مفاد میں ازسرنوتشکیل دیاجائے۔اب وقت آگیا ہے کہ امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر ملک وقوم کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھاجائے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف مودی حکومت کی کھلم کھلا دھمکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت نہیں چاہتاکہ یہ عظیم منصوبہ مکمل ہو۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ،اب ان کا قلع قمع ناگزیر ہوچکا ہے۔حکمرانوں کی موجودہ پالیسیاں ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں۔دشمن بے نقاب ہوچکے ہیں۔اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان مقابلہ کیاجانا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کی عزت،وقار اور سلامتی سب کچھ داؤ پر لگ چکا ہے۔جنرل پرویزمشرف کی پالیسیوں کاخمیازہ ابھی تک پوری قوم بھگت ر ہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر