مخالفین بخاری گروپ سے خوفزدہ ہو کر پارٹیاں بدل رہے ہیں‘ سید باسط سلطان

مخالفین بخاری گروپ سے خوفزدہ ہو کر پارٹیاں بدل رہے ہیں‘ سید باسط سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلطان پور(نامہ نگار)سیاسی مخالفین بخاری گروپ کی عوامی خدمت سے خوفزدہ ہوکر پارٹیاں بدل رہے ہیں،پانچ سال کے مزے لئے لیکن حلقہ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا،اب(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں،شکربیلہ سپربند مکمل کروا کر روہیلانوالی، شہرسلطان ،بنڈہ اسحاق،کلروالی،فیض پور کے علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نجات دلائی ،انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی بخاری گروپ بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے سماجی شخصیت ڈاکٹر صابر حسین ملک کی رہائشگاہ پر حلقہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئرمین میاں ابوذر غفاری ،میاں محمدیاسر عرف بھولاسئیں نے ایم این اے کو حلقہ کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی جس پر ایم این اے نے کہا کہ کلروالی، فیض پور،بنڈہ اسحاق،شکربیلہ کے تمام منصوبے اسی ماہ مکمل کردیئے جائیں گے۔