جامعہ زکریا کے 14 ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر کی صدارت میں اجلاس

جامعہ زکریا کے 14 ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر ...

ملتان (سٹاف رپورٹر )بہاء الدین زکریایونیورسٹی کا 14واں کانوووکیشن 26 دسمبر کو 10-00 بجے صبح جناح آڈیٹوریم یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوگا.جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

چانسلر ملک محمد رفیق رجوانہ اور صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گے..کانوووکیشن کے انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ یونیورسٹی کا باقاعدگی سے کانووکیشن کا انعقاد اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیاں نہ صرف بلا تعطل جاری ہیں بلکہ اس کے گریجوایٹس عملی میدان میں اپنی کامیابیوں کی باقاعدہ اسناد حاصل کرکے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداکررہے ہیں اور ملک کے سرکاری و نجی ادارے ان کی خدمات سے باقاعدہ استفادہ کررہے ہیں . اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے اپنے کام کے حوالہ سے رپورٹس پیش کیں. اجلاس میں ڈینز ، کمیٹیوں کے سربراہان ، رجسٹرار ، کنٹرولر امتحانات ، ڈائریکٹر فنانس ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مینٹینینس نے شرکت کی..کانووکیشن کی ریہرسل جناح آڈیٹوریم میں بروز سوموار 25 دسمبر 9-00 بجے صبح کی جائے گی .

مزید : ملتان صفحہ آخر