ایف بی آر کا سگریٹ کی غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ایف بی آر کا سگریٹ کی غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) ایف بی آر حکام کی جانب سے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب، سگریٹ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

کے پیکٹ کی 47.39 روپے سے کم قیمت پر فروخت کرنے والوں، حکومت کی جانب سے سگریٹ کے پیکٹس پر مجوزہ تصویری و تحریری ہیلتھ وارننگ کے بغیر سگریٹوں کی فروخت اور دکانوں سمیت دیگر کاروباری مراکز کے باہر سگریٹس کے تشہیری پوسٹرز و بینرز آویزاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے سگریٹ کی فروخت میں مذکورہ عوامل غیر قانونی قرار دےئے گئے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام سگریٹ تیارکنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز، رٹیلرز، سٹوریج اور ٹرانسپورٹ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سگریٹس کی تیاری اور فروخت میں مذکورہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ قید و بند یا دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایف بی آر کریک ڈاؤن