تحریک انصاف ‘ پیپلز پارٹی ، ن لیگ شوگر مافیا سے بھتے وصول کرتے ہیں‘ جمشید دستی

تحریک انصاف ‘ پیپلز پارٹی ، ن لیگ شوگر مافیا سے بھتے وصول کرتے ہیں‘ جمشید ...

شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)سماج کمزور ما فیا طاقت پکڑ رہا ہے شوگر مل مافیا کا غریب مظلوم کسانوں پر تشدد اس کی دلیل ،کسان تنظیمیں متحد ہوں میں ان کی قیادت میں کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کو تیار ہوں پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ شوگر مافیا سے بھاری بھتے وصول کرتا ہے اس لیئے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین عوامی راج پارٹی اور ایم این اے جمشید احمددستی نے گذشتہ روز مل انتظامیہ کی بروکر کو نوازنے کی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج کسان بورڈ کے پلیٹ فارم سے کسانوں پر تاندلیانوالا شوگر مل کے غنڈوں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں سماج کی نمائندگی کر نے والے کسان سمیت پورا سماج کمزور جبکہ مافیا روز بروز طاقت ور ہو رہا ہے یہی خونی انقلاب کا نقطہ آ غاز ہے انہوں نے کسان تنظیموں کسان اتحاد کے دونوں دھڑوں کی قیادت کرنے والے خالد محمود کھوکھر اور چوہدری انور کو متحد ہو کر کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی درخواست کرتے ہو ئے کہا کہ کسان بورڈ سمیت تمام کسان تنظیمیں یک جان ہو کر چلیں عوامی راج پارٹی ان کی قیادت میں چلنے کو تیار ہے کسانوں کا گنا جسطرح خرید کیا جا رہا ہے ریٹ کم،وزن میں بھاری کٹوتیاں اور نام نہاد قومی سیاسی جماعتوں کی خاموشی یہ ثابت کرنے کے لیئے کافی ہے کہ پی ٹی آ ئی،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملک میں کام کرنے والے تمام مافیاز کے سرپرست اور ان سے بھاری بھتے وصول کر کے ہیلی کاپٹرز خرید رہے ہیں اوربھتہ نہ ملنے پر تین ملیں بند کروانے والے بھی عوام کے سامنے ہیں خود بڑے چور ہیں اور ڈار کی طرح بھاگنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ان کو نکالے جانے کی سزا کسان اور معیشت کو دی جارہی ہے پہلے سٹاک ایکسچینج کریش کی گئیں اب ڈالر کو خود ساختہ طور پر مہنگا کر کے معیشت تباہ اور مہنگائی کا طوفان لایا جا رہے تاکہ عوام میں ساکھ بہتر ہو سکے اور مقامی سطح پر کسان زرعی کمیٹیاں اراکین اسمبلی کی سرپرستی میں قائم کر کے ووٹروں سپورٹروں کے ذریعہ ملز مافیا کو نہ صرف سپورٹ کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے حق میں خوشامدی اشتہارات اور خبریں بھی شائع کرا ئی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو نوٹس لینا چاہیئے تھا مگر وہ مجرمانہ طور پرخاموش ہیں جو کہ قابل مذمت ہے،اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 257پیپلز پارٹی جام مظہر حسین ڈیوالا،عوامی راج پارٹی کے تحصیل صدر اور چیئر مین یو نین کو نسل مہر پور ملک اجمل کا لرو،چیئر مین یونین کونسل شاہ جمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ،چیئر مین دانڑیں سید جمیل شاہ،چیئر مین اترا سندیلہ میاں سلیم اصغر مکول نے بھی کسانو پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر