عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں‘ علی اکبر محمود

عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں‘ علی اکبر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(تحصیل رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید علی اکبر محمود نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارے بزرگوں نے عوام کی فلاح وبہبود ‘ترقی ‘ خوشحالی اور حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کر کے عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ‘ جمالدین والی (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کے گھرانے نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے جس کے پیش نظر آج ضلع رحیم یارخان کے مظلوم اورپسے ہوئے طبقہ کے عوام اس گھرانے کے عقیدت مندوں میں شمار ہوتے ہیں ،وہ معروف قانون دان ملک عبدالرؤف سولنگی کی رہائش گاہ جمالدین والی میں انکی والدہ کی عیادت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر مخدوم زادہ سید اعظم محمود‘ ملک مشتاق احمد‘ ملک عبدالخالق تبسم‘ غفران احسن ‘نوید ‘ زوہیب بھی موجود تھے ۔ ایم پی اے مخدوم سید علی اکبر محمود نے کہاکہ مخدوم الملک سید غلام میراں شاہ اور مخدوم سید حسن محمود نے ملک و قوم بہتری اور پاکستان کے وقار کی سربلندی کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ آج بھی روزروشن کی طرح عیاں ہیں ، انھوں نے ملک عبدالرؤف سولنگی اورملک مشتاق احمد سولنگی کی والدہ محترمہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔