بیت المقدس کو سرائیکی دارالحکومت قرار دیئے جانے کیخلاف احتجاج جاری‘ امریکی پرچم نذر آتش

بیت المقدس کو سرائیکی دارالحکومت قرار دیئے جانے کیخلاف احتجاج جاری‘ امریکی ...

میلسی، بورے والا، نواں شہر، جودھ پور، لیاقت پور (نمائندگان) بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ‘ امریکی پرچم، ٹرمپ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کے پتلے نذر آتش کیے گئے اس سلسلہ میں میلسی سے نمائندہ پاکستان ، سپیشل رپورٹر کیمطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے زیر اہتمام بیت المقدس پر امریکی بیان کیخلاف سٹی صدر مولانا اقمار رضا قادری کی قیادت میں ریلوے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے امریکی پرچم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا سٹی جنرل سیکرٹری راؤ ظفریا ب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسلم ممالک کے سربراہان امریکہ کے فیصلے کو تبدیل کروانے کیلئے دباؤ ڈالیں اگر امریکہ ، اسرائیل اپنے فیصلے کو تبدیل نہ کریں تو ان کیخلاف جہاد کا اعلان کریں مظاہرین میں راؤ تنویر علی، راؤ شاہد علی ، راؤ عابد علی، ملک محمد سرور سعیدی، صوفی حفیظ الدین، شیخ حسنین احمد، ڈاکٹر ندیم، حاجی رمضان، راؤ علی حیدر، میاں محسن ، علی شاہ، محمد عامر خان، محمد فرقان قادری، ساجد عطاری، مہر شعبان بلوچ، مصطفی رضا قادری ، دلدار احمد رضا، عباس سعیدی سمیت سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنائے جانے کے امریکی صدر کے فیصلہ کے خلاف انجمن تاجران کی ضلعی صدر محمد جمیل بھٹی کی کال پر شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی شہر کے تمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رہیں جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ جنوبی پنجاب کے امیر پیر سید محمد سرور شاہ سیفی ،تحصیل صدر رانا نصر اللہ خاں اور دیگر قائدین کی زیر قیادت احتجاجی ریلی یعقوب آباد سے نکالی گئی جو لاری اڈا اور عارف بازار سے ہوتی ہوئی گول چوک آ کر اختتام پذیر ہوئی گول چوک میں انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے ارکان اور نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی جلسہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے صوبائی امیر پیر سید محمد سرور شاہ محمدی سیفی ،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،حافظ یاسر راشدی ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا ،پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری اعجاز اسلم ،رانا نصر اللہ خاں ،عبدالحفیظ تبسم،سابق سیکرٹری بار حاجی محمد رحمان کھوکھر اور سید محمد اظہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کا اعلان پوری مسلم امہ کے جذبات پر حملہ ہے اس امریکی اقدام کے بعد پوری مسلم دنیا کو امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کر دینے چاہئیں،پاکستان کے راستے افغانستان میں نیٹو سپلائی روک دی جائے ،امریکی سفارت خانہ بند کیا جائے ،امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعات کافی الفور بائیکاٹ کر کے غیرت ایمانی کا ثبوت دینا چاہئے نواں شہر ،جودھ پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بارہ میل میں جماعت اہلسنت کی طرف سے امریکی صدر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے امریکی صدر مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما قاری شان محمد قادری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی حفاظت مسلمانوں پر فرض ہے ٹرمپ کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے امریکہ عالمی طے شدہ معاہدوں سے انحراف کر رہا ہے قبلہ اول کی حثییت میں ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے او آئی سی کو امریکہ کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے ،تنظیم المدارس ضلع خانیوال کے صدر حافظ محمد عطاء الرحمن قادری نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا قبلہ اول ہے لیاقت پور سے نامہ نگار کیمطابق انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بیت المقدس ریلی گورنمنٹ کالج لیاقت پور سے نکالی گئی ریلی میں یو ایس اے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباء نے بھی شرکت کی ریلی چوک فوارہ سے کچہری روڈ پر پہنچی اور وہاں سے ہوتی ہوئی اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں طلباء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھر پور نعرے بازی کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا صدر کالج چوہدری زوہیب جٹ نے کہا کہ بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کی بھرپور مذمت کرتے ہیں مسلمان ممالک بیت المقدس کی آزادی کے لیے بہترین لائحہ عمل تیار کریں اے ٹی آئی کی ریلی میں ضلع ناظم جام صدیق یار سعیدی ،تحصیل جنرل سیکرٹری جام باغ علی لاڑ اور تحصیل فنانس سیکرٹر ی جام اعجاز لاڑ نے بھی قافلے کے ساتھ شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر