صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں چوکیداروں کے رات کے اوقات سونے پر پابندی عائد

صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں چوکیداروں کے رات کے اوقات سونے پر پابندی عائد

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکام کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری کردہ احکامات میں بتایا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

گیا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں تعینات چوکیداروں کے رات کے اوقات میں دوران ڈیوٹی سونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، آئندہ سکولوں میں تعینات چوکیداروں کو چارپائیاں فراہم نہ کی جائیں، ڈیوٹی پر تعینات چوکیدار رات بھر جاگ کر ڈیوٹی کرنے کے ساتھ ساتھ وسل بھی بجائیں گے ، جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر