22ویں سینئر مینجمنٹ کورس نمز پشاور کے شرکاء کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس کا دورہ‘ ریلوے افسران نے بریفنگ دی

22ویں سینئر مینجمنٹ کورس نمز پشاور کے شرکاء کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس کا ...

ملتان (سٹی رپورٹر) بائیسویں سینئر مینجمنٹ کورس،نمز پشاور کے شرکاء نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی کی سربراہی میں ریلوے افسران کی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ٹیم کی طرف سے ڈاکٹر حسن طاہر بخاری چیف ٹریفک منیجر ڈرائی پورٹس نے اُنہیں ریلوے کی ترقی و احیاء پرایک مفصل بریفنگ دی۔ شرکاء نے پاکستان ریلوے کی حیات نومیں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالات کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے کہا کہ ریلوے کے فریٹ سیکٹر میں 2016۔17میں ریکارڈ 12.3بلین آمدنی ہوئی اور پسنجر سیکٹر میں 21.3بلین کمائے گئے۔ اس لئے کہ سٹریٹجک پلان کے تحت تبدیلی لائی گئی۔ موجودہ قیادت نے ہر طرح سے سپورٹ کیا اور کسی طرح کی سیاسی مداخلت نہ کی گئی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرز شپ کے ذریعے مسافروں کو سہولیات دی گئیں۔ پُرانے انجنوں کی جگہ نئے انجن منگوائے گئے۔ رولنگ سٹاک بہتر کیاگیا،آئی ٹی کے ذریعے مسافروں سے کمیونیکیشن کا مطلب ہی بدل دیا گیا۔ ای ٹکٹنگ کے ذریعے ٹکٹ بُک کرانے والوں کی تعداد میں روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر