مظفر گڑھ ‘ متعدد بستیوں کو گیس فراہمی کیلئے ورک آرڈر جاری

مظفر گڑھ ‘ متعدد بستیوں کو گیس فراہمی کیلئے ورک آرڈر جاری

مظفر گڑھ، پیر جہانیاں، بھٹہ پور (تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)غریب عوام کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا دیے ہیں۔غریب عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لئے اب کسی وڈیرے کے ڈیرے پر جانے کی ضرورت نہیں ہم ان کے تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر بلا امتیاز ان دہلیز پر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

جا کر حل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار میاں محمد عمران قریشی ایم پی اے و سردار عون حمید ڈوگر امیدوار ایم این اے حلقہ 178 نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے حلقے کے عوام کے سوئی گیس کی فراہمی کے دیرینہ مسئلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے الاہور میں ان تمام بستیوں کے لئے سوئی گیس منصوبے کے ورک آ رڈر جاری کرا لئے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ان بستیوں میں بستی ٹھٹھہ قریشی،بستی بھنگ،شیرے والا،بستی موہانہ،بستی کالونی سیال،بستی مکول،بستی سرائی والا،بستی کوٹانے والا،رانجھن پیر کالونی،ماچھی والا،گاموں والا،بستی حضوری،سیر والا،بستی بہشتی،سمانے والا،بستی منکیرہ،ڈھورے والا شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر