ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف واداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق کوتوالی پولیس کے علاقے میں چونگی نمبر 9 پر ایک ملزم (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

نے مدثر سے موبائل فون چھین لیاسیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں عدنان سے موبائل فون چھین لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد عمران کاموٹرسائیکل چور ی کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے گیلانی ٹاون میں خلیل احمد کے بھانے سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کا بکریا ں، گلگشت پولیس کے علاقے میں جعفر کے گھر سے 32 ہزار روپے مالیت کا سامان، عابد کے گھرسے ایک لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کا سامان، گل کے گھر سے 35 ہزار روپے مالیت کا سامان، بشارت اور حسنین کے موبائل فون، سیوڑہ چوک پر عدنان کی دکان سے 81 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا کوتوالی پولیس کے علاقے سے طارق کاموبائل فون، نیوملتان پولیس کے علاقے میں عثمان کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، شرجیل اور وسیم کے موبائل فون، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں مبشر اور صباحت جبیں کے موبائل فون چوری کرلئے گئے۔