بستی کھوکھراں کے قریب دھند کے باعث 2 ویگنوں میں تصادم‘ 11 مسافر زخمی

بستی کھوکھراں کے قریب دھند کے باعث 2 ویگنوں میں تصادم‘ 11 مسافر زخمی

ملتان، سکندر آباد (کرائم رپورٹر، نمائندہ پاکستان) شجاع آباد میں دھند کے باعث دو ویگنوں میں تصادم کے نتیجے میں 11افرادزخمی ہوگئے۔معلوم ہوا ہے کہ کھوکھراں سٹاپ شجاع آباد روڈ پر دھند کے باعث مسافر ویگنیں آپس میں جا ٹکرائیں۔جس کے نتیجے میں ویگن میں بیٹھے مسافر شدید زخمی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

ہوگئے،اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر اکٹھا ہوگئی اطلا ع ملنے پر ریسکیو عملہ بھی آگیا جنھوں نے 6افراد کو نشتر ہسپتا ل منتقل کردیا،جبکہ 5افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی،زخمیوں میں فلک شیر،خلیل،جاوید اختر،قاسم،فیصل،کو نشتر جبکہ انیسہ بیگم ،احمد،شوکت،شہناز مائی اوربشیر کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

ویگن تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر