جامعہ زکریا کے سکیورٹی آفیسر کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پی ایس ایف کے 30 طلباء کیخلاف مقدمہ درج

جامعہ زکریا کے سکیورٹی آفیسر کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پی ایس ایف ...

ملتان (کرائم رپورٹر)الپہ پولیس نے زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی افسر کو دھمکیا ں دینے کے الزام میں 30 طلباء کے خلاف مقدمہ (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق بی زیڈ یو کے سیکورٹی افسر خلیل احمد نے پولیس کو درخواست دی کہ 28 نومبر کو پی ایس ایف کے طلباء اے ایس ایف کے تین طلباء پر تشدد کر رہے تھے انہیں تشدد سے منع کیا گیا تو ملزم نوید نیازی اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے اسے قتل کی دھمکیاں دیں ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر