زکریا یونیورسٹی جعلی بجلی بل اور کرائے کے ووچر کی انکوائری کا دائرہ وسیع‘ متعدد افراد کے بیانات قلمبند

زکریا یونیورسٹی جعلی بجلی بل اور کرائے کے ووچر کی انکوائری کا دائرہ وسیع‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) بہا ء الدین زکریا یونیورسٹی میں جعلی بجلی بل اور کرائے کے ووچر کی انکوائری کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔متعدد افراد کے بیانات قلم بند کرلئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

زکریا یونیورسٹی میں کرائے کے جعلی ووچر اور بجلی کے جعلی بل پکڑے گئے تھے جس کیلئے انکوائری شروع کی گئی مگر بعد ازں ڈاکٹر ریاض کو انکوائری کمیٹی کا چیئرمین بنادیا گیا۔ انہوں نے انکوائری میں توسیع کرتے ہوئے جرم کے مرتکب افراد کے ساتھ ساتھ شعبہ سٹیٹ اورمینٹیننس کے افراد کو بھی طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ متعدد افراد کے بیان بھی قلم بند کرلئے ہیں ، دریں اثنا انکوائری میں شامل ایک کنٹین مالک جواد کے ذمہ کرائے کے واجبات 16لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ شعبہ سٹیٹ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔