ڈی جی، داجل کی ششماہی نہروں میں 12 دنوں کیلئے پانی چھوڑ دیا گیا

ڈی جی، داجل کی ششماہی نہروں میں 12 دنوں کیلئے پانی چھوڑ دیا گیا

ملتان (سپیشل رپورٹر )ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے کاشتکاروں کیلئے سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی خصوصی کاوشوں سے ڈی جی اورداجل کی ششماہی نہر وں میں اگلے 12دنوں کیلئے پانی چھوڑ دیا گیا ہے ۔یہ پانی 14دسمبر کو کسی بھی وقت چوٹی زیریں کے مقام ہیڈ زیرو پر پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

چند روز قبل کاشتکاروں نے ایک سیمینار میں سیکرٹری زراعت پنجاب سے پُر زور مطالبہ کیا تھا کہ فصلوں کی کاشت اور آئندہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری کیلئے پانی مہیا کیا جائے جس پر سیکرٹی زراعت پنجاب نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ آپ لوگوں کو بر وقت پانی مہیا کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ششماہی نہروں میں پانی کی فراہمی 21اکتوبر سے31مارچ تک مستقل بند رہتی ہے ۔ کاشتکاروں کے مطالبات کے پیش نظر سیکرٹری زراعت پنجاب نے سیکرٹری آبپاشی سے رابطہ کیا اور انہیں کاشکاروں کے مطالبات اور ضروریات کے مطابق اگلے چند دنوں کے لیے خصوصی طور پر پانی فراہم کرنے کے بارے میں کہا ۔کاشتکاروں کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے سیکرٹری آبپاشی نے ارسا حکام سے فوری طور پر رابطہ کر کے اضافی پانی حاصل کیا تاکہ داجل کینال کو اگلے چند دنوں کے لیے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے جس پر ارسا حکام نے ہیڈ تونسہ سے پانی کی فراہمی گزشتہ رات سے جاری کر دی ہے۔ اس مرحلہ پر دستیاب پانی ڈیرہ غازیخاں اورراجن پور کے کاشتکاروں کو ربیع کی فصلوں کی کاشت کے لیے بہت سودمندثابت ہو گا۔

پانی چھوڑ دیا

مزید : ملتان صفحہ آخر