فردملکیت کے اجراء کیلئے رشوت طلبی‘ پراپرٹی ڈیلر سراپا احتجاج
ملتان (سٹی رپورٹر)آل پنجاب پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن ملتان کا ایک ہنگامی اجلاس ضلع ملتان کے مرکزی آفس شاہ ٹاؤن میں ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئر مین محمد سعید نے کی۔ اجلاس میں آل پنجاب پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن ضلع ملتان کے عہدیداروں اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
کی اجلاس میں پراپرٹی ڈیلر ز نے اپنے مسائل مرکزی چیئر مین محمد سعید کو پیش کیے اور ضلع ملتان کے جو موضع جات با وجہ کمپیوٹر آئزڈ سابقہ 2 سالوں سے انتظامیہ نے بند کیے ہوئے ہیں ان کے بارے میں تفصیل سے بحث کی گئی مرکزی چیئر مین محمد سعید نے پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کو سنا اور انہیں ترجیح بنیاد پر انتظامیہ سے حل کروانے کی یقین دھانی کروائی بہت جلد اس سلسلے میں ڈیلر ایسوسی ایشن موضع جہانگیر آباد پیراں غائب اور دیگر موضع جات کے کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کے عملہ جو کہ کمپیوٹر آئزڈ کی آڑ لے کر اور موضع بند ہونے کا بہانہ کر کے پراپرٹی ڈیلروں اور شریف شہریوں سے ہزاروں روپے رشوت لے کر فرد ملکیت جاری کرتے ہیں انہیں ثبوتوں کے ساتھ ملتان پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کر کے بے نقاب کیا جائے گا اگر کوئی انہیں رشوت نہیں دیتا تو اُس بیچارے کے لیے موضع بھی بند ہے اور کھیوٹ کے مسائل بھی ہیں اور وہ صرف بار بار کمپیوٹر سیکشن کے چکر ہی لگاتا رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہت جلدوزیر اعلیٰ پنجاب کو ایک وفد کی صورت میں مل کر کمپیوٹر اراراضی ڈیپارٹمنٹ کے عملہ کی کارستانیاں ثبوتوں کے ساتھ پیش کریں گے اور وہ تمام فرد ملکیتیں پیش کرینگے جو کہ اِن افراد کو ملی ہے جنہوں نے رشوت دی ہے جبکہ جو رشوت نہیں دیتا اُن کے لیے وہ موضع اور کھیوٹیں بند ہیں اجلاس میں ملک وسیم،ملک ندیم،رانا عامر،غلام محی الدین، حاجی نذر بھٹی،ملک امیر بخش بھٹی،حاجی اکرم،حاجی عبدالرحمن،جاوید بھورا،محتاب قریشی،زاہد بھٹی،محمد علی،راؤ سلیم،ڈاکٹر اشفاق،ملک الیاس،بابا منیر،حافظ شفیق،چاچا ظہور،پپو خان،حاجی سعید،وقاص و دیگر نے شرکت کی ہے۔