پی آئی اے سٹاف کو تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی معمول بن گئی

پی آئی اے سٹاف کو تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی معمول بن گئی

ملتان(نیوز رپورٹر) پی آئی اے سٹاف کو تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی معمول بن گئی ذرائع کیمطابق پچھلے چھ ماہ سے پی آئی اے کے افسران کو 20 سے 25 دن کی تاخیر سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ہے رواں ماہ بھی گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے لیکن ساڑھے 4 ہزار افسران کو تاحال تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی پی آئی اے ہیڈ کوارٹر ذرائع کیمطابق ماہ نومبر کی تنخواہ 18 دسمبر تک ادائیگی متوقع ہے۔

تنخواہیں

مزید : ملتان صفحہ اول