65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریلوے آئن لائن بکنگ کی سہولت

65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریلوے آئن لائن بکنگ کی سہولت

ملتان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے 65سال سے زائد عمر کے تمام بزرگ شہریوں کو لوئر اے سی کلاس میں 25فیصد اور اکانومی کلاس میں 50فیصد رعائیت کے ساتھ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ پاکستان ریلویز کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپیارٹمنٹ کی طرف سے اس اقدام سے بزرگ شہریوں کو رعائتی نرخوں پر ٹکٹ کے حصول کے لئے ریزرویشن آفس یا ریلوے اسٹیشن جانے کی ضرورت نہیں وہ گھر بیٹھے رعائتی نرخوں پر اپنی سیٹ بک کروا کر سفر کر سکیں گے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد رحمان کے مطابق تمام بزرگ شہری یہ ٹکٹ آن لائن کریڈٹ کارڈ،ڈیبٹ کارڈ،یوبی ایل اومنی اور جاز کیش سے بھی ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ بزرگ شہریوں کو اپ اور ڈاون کی چھبیس مختلف ٹرینوں سُبک رفتار، سُبک خرام، علامہ اقبال، مہرایکسپریس، عوام ایکسپریس، سکھرایکسپریس، خیبر میل، اکبر ایکسپریس، بہاؤالدین زکریاایکسپریس، بولان میل، جعفر ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس اور تیزگام میں رعائتی نرخوں پر آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لئے پاکستان ریلویز کی آفیشئل ویب سائیٹ کا وزٹ کر کے ٹکٹ بک کروائی جا سکتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول