میری تجویز پرمسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی: سینیٹر رحمان ملک

میری تجویز پرمسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی: سینیٹر رحمان ملک
میری تجویز پرمسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی: سینیٹر رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنانے کی تجویز کے لئے سب سے پہلے میں نے خط لکھا تھا، میری تجویز پر مسلم ممالک کی اتحادی فورس بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مسلم ممالک دس دنوں کے لئے امریکہ کا ہر معاملے پر بائیکاٹ کریں، اس سے امریکہ کو بھی اپنے فیصلے کا پتہ چل جائے گا۔یادرہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 41 ملکی مسلم اتحاد تشکیل پاچکا ہے  جس کی کمانڈ راحیل شریف کے سپرد کی گئی ۔

زندگی میں آج تک اتنا مایوس کبھی نہیں ہوا، مجھےنہیں لگتا اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی :ایاز صادق

مزید :

اسلام آباد -