روہت کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کو تاریخی ڈبل سنچری کا تحفہ
چندی گڑھ (ویب ڈیسک)سری لنکا کیخلاف بھارتی ٹیم کے قائم مقام کپتان روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسری ڈبل سنچری بنا کر دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ،شرما نے نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ ریتیکا کو تاریخ ساز ڈبل سنچری کا تحفہ پیش کیا۔ شرما نے کہا کہ یہ میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے ، ڈبل سنچری کو اہلیہ ریتیکا کے نام کرتا ہوں۔ شرما ایک روزہ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ، زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے بھارتی کھلاڑی جبکہ کیلنڈر ایئر میں چھ یا زائد سنچریاں بنانیوالے پہلے بھارتی اوپنر کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کیلئے پنڈت کہاں سے لایا گیا؟ جان کر آپ کو بے حد حیرت ہوگی