سندھ میں زمینوں کا کمپیوٹرائز نظام باقی صوبوں سے بہتر ہے: مراد علی شاہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں زمینوں کا کمپیوٹرائز نظام باقی صوبوں سے بہتر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف سندھ نہیں بلکہ کرپشن پورے ملک کامسئلہ ہے، سندھ میں زمینوں کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ باقی صوبوں سے بہتر ہے، سندھ حکومت کے امور کی موثر انجام دہی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیاجارہا ہے۔ بجٹ کی تمام تفصیلات فنانس ڈویژن کی ویب سائٹ پر جاری کی جاتی ہیں، حلقے کے لحاظ سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کیلئے کمپیوٹرائز ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کوبہت پہلے سندھ کے دورے کرنے چاہئیں تھے ، جو بھی تبدیلی ہو آئین کے تحت ہونی چاہیے، خلاف آئین کوئی اقدام نہیں ہوناچاہیے۔