لاہور کی فضاﺅں میں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے ، اہلیہ بھارتی ہائی کمشنر

لاہور کی فضاﺅں میں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے ، اہلیہ بھارتی ہائی کمشنر
لاہور کی فضاﺅں میں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے ، اہلیہ بھارتی ہائی کمشنر

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں نامزد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتی چترویدی نے کہا ہے کہ ان کی کافی عرصہ سے لاہور دیکھنے کی خواہش تھی اور آج لاہور کی فضاﺅں میں انہیں اپنائیت کا احساس ہو رہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اپنے شوہر کی تعیناتی کی وجہ سے وہ لاہور کی تاریخی عمارات کو دیکھنے کی خواہش پوری کر سکیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نئی دہلی یونیورسٹی سے تاریخ کے مضمون میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ امریکا کی جون ہوپکینز یونیورسٹی سے انہوں نے انٹرنیشنل پبلک پالیسی میں بھی ماسٹر کی ڈگری لی ہے۔اسی یونیورسٹی سے انہیں ’نالج فاردی ورلڈایوارڈ 2009ء‘ بھی ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے بھی دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں اور اس حوالے سے ہیلری کلنٹن نے انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں ماحولیات کے حوالے سے اہم کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

مزید : لاہور