لاہور پولیس نے 4 سالہ بچے کو جواری بنادیا، مقدمہ درج

لاہور پولیس نے 4 سالہ بچے کو جواری بنادیا، مقدمہ درج
لاہور پولیس نے 4 سالہ بچے کو جواری بنادیا، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس نے ایک نیا کارنامہ سرانجام دے دید یا اور 4سالہ بچے کے خلاف جوا کرانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ کرلیاجس پر ”ملزم“ اپنے باپ اور دادا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگیا، ننھے ملزم کیخلاف درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس سے ایڈیشنل سیشن جج امجد خان نے برہمی کا اظہار رکرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بچے کو اسکا باپ شدید سردی میں گود میں اٹھائے عدالت پیش ہو ا اورعدالت کو بتایا کہ میں 16 سال سے روزی روٹی کیلئے بلیئرڈ کا کاروبار کررہا ہوں اور کوئی غیرقانونی کام نہیں کرتا تاہم چوکی انچارج محرر فردوس مارکیٹ نے میرے کلب آکر تین ہزار رشوت کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی دی۔ بعدازاں جان بوجھ کر میرے بیٹے پر جھوٹا مقدمہ کردیا، اس نے عدالت استدعا کی کہ بیٹے کو جھوٹے مقدمہ سے بری کیا جائے۔

’یہ3 نسلیں خدا کو نہیں بنانی چاہیے تھیں، یہ یہودی‘ صدام حسین اپنی ٹیبل پر ہمیشہ یہ تختی رکھتے تھے، یہودیوں کے علاوہ 2 دوسرے نام کونسے تھے؟ جان کر آپ ہکے بکے رہ جائیں گے


بعد ازاں خبر میڈیا پر نشر ہونے پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے نصیرآباد پولیس کی جانب سے 4 سالہ بچے پر مقدمہ درج ہونے کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی او نے ایس پی ماڈل ٹاون حسنین حیدر سے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔سی سی پی او لاہور نے ایک جاری بیان میں کہا کہ انکوائری میں ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

مزید :

جرم و انصاف -