”اقتصادی راہداری کے کسی بھی پراجیکٹ۔۔۔“دفتر خارجہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بڑا جھٹکا دے دیا

”اقتصادی راہداری کے کسی بھی پراجیکٹ۔۔۔“دفتر خارجہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال ...
”اقتصادی راہداری کے کسی بھی پراجیکٹ۔۔۔“دفتر خارجہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو بڑا جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ چین نے اقتصادی راہداری کے کسی بھی پروجیکٹ کی فنڈنگ نہیں روکی اور نا ہی ایسی کوئی اطلاع ہمارے علم میں ہے، فنڈز کا اجرا مخصوص طریقہ کار کے ذریعے ہوتا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا ہے اور امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنافیصلہ واپس لے کیو نکہ اس سے عالمی امن کو خطرہ ہے، او آئی سی کی طرح باقی ممالک کو بھی چاہئے کہ وہ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کریں۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھابھارت کے سر پر چوہدراہٹ کا بھوت سوار ہے اور اس کے عزائم خطے کے امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ بھارت نے رواں برس 1300 سے زائد مرتبہ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 54 بے گناہ پاکستانی شہریوں کو شہید کیا جب کہ 182 افراد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا تجربہ خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ پیدا کردے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے حوالے سے پاکستانی پیشکش کا جواب دے دیا ہے اور کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو 25 دسمبر کو بھیجا جارہا ہے، ملاقات سے متعلق دیگر معاملات طے کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا تھا کہ چین نے سی پیک کے تحت تین منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے ۔
مزید خبریں :فاروق ستار کو تو جناح کیپ پہنے آپ نے دیکھا ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اگر عمران خان یہ ٹوپی پہنیں تو کیسے نظر آئیں گے؟ کپتان کی تصاویر دیکھ کر آپ کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آجائے گی

مزید :

قومی -