اسحاق ڈار کے تین بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات احتساب عدالت کے سامنے پیش کردی گئیں

اسحاق ڈار کے تین بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات احتساب عدالت کے سامنے پیش کردی گئیں
اسحاق ڈار کے تین بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات احتساب عدالت کے سامنے پیش کردی گئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے 3 بینک اکاونٹس اورلاکرکی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر استغاثہ کے گواہ اورنجی بینک کے آپریشن منیجرعظیم خان نے اسحاق ڈاراوران کی اہل خانہ کے 3 بینک اکاونٹس کی کمپیوٹرائزڈ تفصیل عدالت میں پیش کی جن میں ہجویری ہولڈنگ کمپنی کے اکاونٹ کے علاوہ اسحاق ڈاراوران کی اہلیہ کے نام پر موجود لاکر کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی شامل ہے۔ اسحاق ڈارکے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ مسعود غنی، عبدالرحمان گوندل اورعظیم خان نے عدالت کے روبرو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا۔عظیم خان کا بیان قلم بند ہونے کے بعد استغاثہ نے آئندہ سماعت پر مزید 9 گواہان کو پیش کرنے کی درخواست کی۔ کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر کو ہوگی۔

مزید : قومی