چین میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلاد کاانعقاد،دردوسلام اور نعتیں پڑھی گئیں

چین میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلاد کاانعقاد،دردوسلام اور نعتیں پڑھی ...
چین میں پاکستانی سفارتخانے میں محفل میلاد کاانعقاد،دردوسلام اور نعتیں پڑھی گئیں

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں پاکستانی سفارتخانے میں آنحضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے سلسلے میں 14دسمبر کومحفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس دوران پاکستانی سفیر کی اہلیہ اور بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی کالج کی پرنسپل نے بیجنگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی پر مشتمل مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے ربیع الاول کے مبارک مہینے کے تقدس پر روشنی ڈالی اورمحمد ﷺ کی شان اقدس بیان کی ۔ پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کی طالبات نے حضورپاک ﷺ کی زندگی مبارکہ کے مختلف پہلوﺅں پر تقریریں کی جبکہ دیگر شرکاءنے بھی دردوسلام اور نعتیں پڑھیں۔

مزید : بین الاقوامی