سعودی عرب میں ایک یورپی ملک نے ایسی شخصیت کو سفیر مقرر کردیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی، وہ کام ہوگیا جو سعودی سوچ بھی نہ سکتے تھے

سعودی عرب میں ایک یورپی ملک نے ایسی شخصیت کو سفیر مقرر کردیا کہ نئی تاریخ رقم ...
سعودی عرب میں ایک یورپی ملک نے ایسی شخصیت کو سفیر مقرر کردیا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی، وہ کام ہوگیا جو سعودی سوچ بھی نہ سکتے تھے

  

برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے اور بروقت اختلافات کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کیساتھ سفارتی تعلقات قائم کرتے ہیں اور اس کیلئے سفارتخانے بھی بنائے جاتے ہیں جہاں اس ملک کے نمائندہ تعینات کیے جاتے ہیں لیکن یورپی ملک بیلجئم نے سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ملک کا سفیر نامز د کردیا جس کے بارے میں کچھ عرصہ قبل تک کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

مزید پڑھئے ۔ ۔ ۔گاڑی پکڑے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں کود پڑیں، ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

برسلز کی وزارت خارجہ نے باضابطہ طورپر خاتون سفیر کی تعیناتی کا اعلان بھی کردیا اور ذرائع کاکہناہے کہ سعودی عرب کے بعد ایران کیلئے بھی بیلجئم خاتون سفیر کا تقرر کرے گا تاہم باضابطہ طورپر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

یادرہے کہ سعودی عرب میں کچھ عرصہ قبل تک خواتین پر پابندیاں عائد تھیں لیکن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030ءکے تحت خواتین کو سٹیڈیم جانے اور گاڑیاں چلانے کی بھی اجازت دیدی گئی جبکہ کاروبار کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے بلکہ کچھ مخصوص کاروبار صرف خواتین کیلئے مختص کردیئے گئے ہیں۔

مزید : عرب دنیا