ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم ہوگی: وزیر اعظم

ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم ہوگی: ...
ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ، عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم ہوگی: وزیر اعظم

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا اور جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم کی جائے گی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ملکی صورتحال پر گفتگو ہوتی رہتی ہے جبکہ اسمبلیاں توڑنے سے متعلق خبروں پر سپیکر کی اپنی سوچ ہے۔ سپیکر صاحب کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور عبوری حکومت اگلے سال جون میں قائم کی جائے گی۔استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے بارے میں ایک سوال پروزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں واضح موقف اختیار کیا ہے اور امریکہ کو اپنے فیصلے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں