نواز شریف کو نکالا،ریاست پاکستان کمزورہوگئی،ابو جہل کی سوچ اور فکر آج بھی موجود ہے: نہال ہاشمی

نواز شریف کو نکالا،ریاست پاکستان کمزورہوگئی،ابو جہل کی سوچ اور فکر آج بھی ...
نواز شریف کو نکالا،ریاست پاکستان کمزورہوگئی،ابو جہل کی سوچ اور فکر آج بھی موجود ہے: نہال ہاشمی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کوسیاست سے نکالا اور ریاست کمزورہو گئی،ابو جہل کی سوچ اور فکر آج بھی معاشرے میں موجود ہے۔

پاکستان پھر بدحالی کی جانب گامزن ، سی پیک کے منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں:نواز شریف

تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ پاکستان اداروں نے نہیں بلکہ جمہوری قدروں نے بنایا ہے،پارلیمانی لوگ سب کوجھک جھک کرسلام کرتے ہیں،کوئی ہماری بھی عزت کرے ناں لیکن ہر کوئی اپنے ادارے کی عزت کی بات کرتاہے،کوئی پاکستان کی عزت کی بات نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی ذمے داری ہے تمام شراکت داروں کو بلا کر مذاکرات شروع کرے،کیاہم گریٹرپلان کیسامنے ہتھیارڈال دیں؟ہمیں لڑنا ہوگا۔

مزید : اسلام آباد