شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب کو او آئی سی لے کر گئے ،باقی وزرا ئے اعلیٰ کا کیا قصورہے؟ اعتزاز احسن

شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب کو او آئی سی لے کر گئے ،باقی وزرا ئے اعلیٰ کا ...
شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب کو او آئی سی لے کر گئے ،باقی وزرا ئے اعلیٰ کا کیا قصورہے؟ اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ایک ہی صوبے اور وزیر اعلیٰ پر کیوں نوازشات ہیں؟شاہد خاقان عباسی وزیراعلی پنجاب کو او آئی سی لے کر گئے ،باقی وزرا ئے اعلیٰ کا کیا قصورہے؟

تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ علما کا علم ان کی زبان سے عیاں ہوتا تھا،میڈیا نے ان علما کی باتیں نہیں سنائیں لیکن سوشل میڈیا نے اسے دکھایا جبکہ لوگوں کو اس سے اصل اور نقل میں تمیز کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ اوآئی سی نے پھرثابت کیاوہ غبار ے میں ہواجیسی تنظیم ہے ،جسے بہت مقدس سمجھاجاتاہے،ایک ہی صوبے اور وزیر اعلیٰ پر کیوں نوازشات ہیں؟وزیر اعلیٰ پنجاب کو آپ او آئی سی میں لیکر جاتے ہیں ، باقی وزرا اعلیٰ کا کیا قصور؟استنبول تو ایک جگہ تھی اصل تو آپ کولندن جانا تھا جبکہ او آئی سی جانیکاکوئی مقصدنہیں تھا،وہاں تقرریں پھس پھسی تھیں۔

سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب پولیس نے فائرنگ کی اور 14 لاشیں اٹھیں جبکہ پنجاب حکومت نے کوشش کی کہ اس کی رپورٹ سامنے نہ آئے۔حکومتی ارکان کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے لیکن مجھے اس دلیل کی سمجھ نہیں آتی، کون سازش کر رہا ہے؟ اگر کوئی کررہاہے توکھل کربے نقاب کریں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

پاکستان پھر بدحالی کی جانب گامزن ، سی پیک کے منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں:نواز شریف

مزید : اسلام آباد