آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیلئے جواب تیار کرلیا

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیلئے جواب ...
آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیلئے جواب تیار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ   چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کیلئے جواب تیارکرلیا ہے، کل (جمعرات کے روز ) احتساب بیورو کی تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان جمع کرائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :ایاز صادق کو اسمبلی کی مدت پوری نہ ہونے کا خدشہ اس کے پیچھے اصل وجہ کیاہے ؟سینئر صحافی حامد میر نے اندر کی بات بتا دی ،سیاست میں ہلچل مچا دی

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کو اپنے خلاف بنائے گئے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اپنا بیان تحریری شکل میں جمع کرائیں گے جبکہ ہونے والی تحقیقات میں باقاعدہ پیش بھی ہوں گے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا  کہ نیب نے پہلے 1985ء سے اب تک کی معلومات طلب کیں، ہم 1985ء سے ہر سال اپنی ریٹرن فائل کرتے آرہے ہیں، نیب نے پھر پوچھا کہ جب سے سیاست شروع کی تب سے معلومات دی جائیں، سیاست شروع کرنے سے سوالات پوچھے جائیں گے تو پھر ہم بھی سوال پوچھنے کا حق رکھتے  ہیں ۔ چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے خلاف کچھ ملے تو اسے سامنے لایا جائے، ادارے قائم رہنے چاہئیں، ادارے پوچھیں تو جواب دینا چاہیے۔واضح رہے کہ نیب نے چوہدری بردران کو  کل (بروز جمعہ )15 دسمبر کو دوبارہ طلب کر رکھا ہے۔دوسری طرف نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  چوہدری پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری  شجاعت  حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں دونوں رہنماؤں کے اہم سیاسی عہدوں اور دباؤ کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا ہے ۔اس سے قبل  چوہدری برادران نے 6 نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا۔

مزید : قومی