نوجوان لڑکی کی ماں کا قتل، پھر ایک دن صفائی کے لئے اپنی ماں کی الماری کھولی تو سامنے ایسی چیز پڑی نظر آگئی کہ جذبات پر قابو نہ رکھ پائی، ماں کیا چھوڑ کر گئی تھی؟ جان کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے

نوجوان لڑکی کی ماں کا قتل، پھر ایک دن صفائی کے لئے اپنی ماں کی الماری کھولی تو ...
نوجوان لڑکی کی ماں کا قتل، پھر ایک دن صفائی کے لئے اپنی ماں کی الماری کھولی تو سامنے ایسی چیز پڑی نظر آگئی کہ جذبات پر قابو نہ رکھ پائی، ماں کیا چھوڑ کر گئی تھی؟ جان کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) چند ماہ قبل برطانیہ کے ایک پارک میں سیر کے دوران انتہائی وحشیانہ انداز میں قتل کردی جانے والی خاتون کی بیٹی حال ہی میں اپنی ماں کی الماری کی صفائی کرنے لگی تو وہاں ایک ایسی چیز اس کی منتطر تھی کہ دیکھ کر ضبط کے سارے بندھن ٹوٹ گئے اور بیٹی ماں کی یاد میں ایک بار پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دی۔
دی مرر کے مطابق فٹنس ٹرینر ریچل ٹائکن اپنے گھر کے قریب واقع پارک میں سیر کے لئے گئی تھیں جہاں ان کی ہمسائی ایوا وائٹ کراس نے چھری کے ساتھ ان پر حملہ کردیا۔ ایوا نے ریچل کے جسم پر چھری سے 19 وار کئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حملہ آور خاتون کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ ذہنی مریضہ ہے اور پولیس نے ہسپتال سے اس کا معائنہ کروانے کے بعد اسے ایک نفسیاتی ہسپتال میں داخل کروادیا ہے ۔

کینسر کے بعد صحت یاب ہونے والی نوعمر بھارتی لڑکی کا اسی کے 2 دوستوں نے ریپ کردیا، سڑک کنارے ایک آدمی سے مدد مانگی تو اس نے آگے سے ایسا کام کردیا کہ شیطان بھی ہمت نہ کرے
مقتولہ ریچل کی 22 سالہ بیٹی ایلی ٹائکن کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ انتہائی شفیق دل والی ایک خوبصورت عورت تھیں جنہیں وہ ہمیشہ یاد کرتی رہیں گی۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بہت ہمت کرکے بالآخر اپنی والدہ کی الماری کی صفائی کا فیصلہ کیا لیکن الماری کھولتے ہی ایسی چیز مل گئی کہ وہ ٹوٹ کر رہ گئیں۔ یہ ایلی کے لئے سالگرہ کا تحفہ تھا جس پر ان کی والدہ نے لکھا تھا ”میری پیاری بیٹی ایلی کو 22 ویں سالگرہ مبارک!“


ایلی کو اپنی والدہ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کا تحفہ ملا تو وہ جذبات پر قابو نا رکھ پائیں اور بے اختیار آنسو بہانے لگیں۔ انہوں نے بتایا کہ ”یہ ایک میوزک باکس تھا جس پر میری ما ں نے میرے لئے انتہائی محبت بھرے الفاظ لکھے تھے۔ اسے دیکھ کر میرا دل پارا پارا ہوگیا۔ جب میں نے اس کو کھولا تو خوبصورت موسیقی بجنے لگی لیکن میرا دل اتنا دکھی ہوا کہ میں اسے مزید سن نہیں پائی۔ میری ماں واقعی بے حد محبت کرنے والی تھیں۔ ان کے جانے سے میری زندگی میںا یسا خلاءپیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -