چار سال کامیابی سے مکمل کئے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے : خواجہ آصف

چار سال کامیابی سے مکمل کئے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے : خواجہ آصف
چار سال کامیابی سے مکمل کئے، انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے : خواجہ آصف

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ساڑھے چار سال مکمل اور بہت مسائل حل کر لئے ہیں، موجودہ حکومت نے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا اور اپنی مدت کے دوران امن کو بحال کیا، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے۔

چین نے اقتصادی راہداری کے کسی پروجیکٹ کی فنڈنگ نہیں روکی :ترجمان دفتر خارجہ

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے سیاحت کو فروغ ملا ہے جبکہ توانائی بحران پر قابو پانے سے سی این جی سٹیشنز پر عوام کو کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔ آصف زرداری، عمران خان اور طاہر القادری اتحاد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2013ءمیں بر سر اقتدار آنے کے بعد موجودہ حکومت کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سال سے زائد کامیابی سے مکمل کئے ہیں اور اگلے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور عوام کو موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ ترکی میں او آئی سی اجلاس سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ امت مسلمہ کے نمائندوں نے موجودہ مسئلے پر فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں اٹھانے کی تجویز پیش کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں