برطانیہ اور چین کا ہفتہ وار براہ راست پروازیں 100سے بڑھا کر 150کرنے پر اتفاق

برطانیہ اور چین کا ہفتہ وار براہ راست پروازیں 100سے بڑھا کر 150کرنے پر اتفاق
برطانیہ اور چین کا ہفتہ وار براہ راست پروازیں 100سے بڑھا کر 150کرنے پر اتفاق

  

بیجنگ (آئی این پی)برطانیہ اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پروازوں کی تعداد کی حد 100سے بڑھا کر 150کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ یہ اقدام بریگزٹ کے بعد تجارت میں اضافہ کرنے کی کوشش میں دستخط کئے جانیوالے متعدد ’’ اوپن سکائز مادوں ‘‘ میں سے پہلا ہے، یہ معاہدہ اکتوبر 2016ء میں براہ راست ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 40سے بڑھا کر 100کرنے کے بارے میں کئے جانیوالے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ کرس گرے لنگ نے کہا کہ نیا معاہدہ یورپی یونین سے باہر برطانیہ کے مستقبل کیلئے برطانیہ کو تیارکرنے کا ایک اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ مذاکرات کا نتیجہ نکلنے سے قطع نظر بہتر ی کی جانب گامزن ہو گا ۔

یہ لفافہ ویرات اور انوشکا شرما کی شادی کا دعوت نامہ ہے ، اس کے اندر کیا تھا؟ دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

مزید : بین الاقوامی