سینی پیکس نے پاکستان میں 4 ڈی ایکس تھیٹر متعارف کرادئیے

سینی پیکس نے پاکستان میں 4 ڈی ایکس تھیٹر متعارف کرادئیے
 سینی پیکس نے پاکستان میں 4 ڈی ایکس تھیٹر متعارف کرادئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) دنیا کی معروف سنیما ٹیکنالوجی کمپنی سی جے 4ڈی پلیکس (CJ4DPlex)اور سینی پیکس نے مشترکہ طور پر پاکستان میں پہلی مرتبہ دو 4DXتھیٹر اسکرین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تھیٹر اسکرین ایک اوشین ٹاور مال کراچی اور دوسرا پیکجز مال لاہور میں آئندہ سال سے نمائش کا آغاز کرے گا۔ اس بات کا اعلان سینے ایشیا نے ہانگ کانگ میں 10-13دستمبر تک منعقدہ کنونشن اورنمائشی سینٹر میں کیا۔ سینی پیکس کے بہترین مقام 10اسکرینوں والے پیکجز مال لاہور میں ملک کا پہلا 4DXتھیٹر نصب ہوگا۔ اس کے بعد اگلا 4DXتھیٹر اوشین ٹاور کراچی میں نصب کیا جائے گا ۔
جس سے سینی پیکس کی جانب سے ملک میں پہلی مرتبہ روایتی سینما کے معیارکی جگہ بین الاقوامی معیارکے مطابق خاندان کا ایک چھت تلے فلموں سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

مجموعی طور پر سینی پیکس پر عزم ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرے جس سے اس انڈسٹری میں جدت لا کر سامعین کو سنیما میں فلم بینی کا ایک نیا منفرد تجربہ فراہم کیا جاسکے۔ کمپنی کا یقین ہے کہ ہر فرد کیلئے مختلف تجربہ رکھتا ہے،اور 4DXٹیکنالوجی نے عوام کا تھیٹر میں رویہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس سے کمپنی پاکستان میں پہلی بار 4DXکی منفرد اور اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرکے ایک نئے مقام پر پہنچ گئی ہے، اس دور میں جب سینما کی ٹیکنالوجی تیزی سے جدت کی طرف جا رہی ہے۔

اس موقع پر سینی پیکس کی چیف ایگزیکٹیو مریم ایل باچا کا کہنا تھا کہ سینی پیکس کا مقصد CJ 4DXPLEXکے ہمراہ اپنے مہمانوں کو تفریح اور خدمت کا وہ معیار دینا ہے جو کسی اور کیلئے مکمن نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ CJ4DXPLEXکے پرجوش اور حقیقت پر مبنی تجربہ کو عوام تک پہنچائے، ہمیں فخر ہے کہ پہلی تھیٹر اسکرین پاکستان کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما پیکجز مال لاہور سے آغاز کر رہا ہے۔ہم نے 4DXکو پاکستان میں متعارف کراکر ملک کی سب سے بہترین انٹر ٹینمنٹ کمپنی کی حیثیت حاصل کرکے خاندانوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے کا عہد پورا کیا ہے۔

اس موقع پر CJ4DPLEXکے سی ای او جونگ ریول کم کا کہنا تھاکہ ہم سینی پیکس کے ساتھ شراکت سے بہترین معیار کی سینما ٹیکنالوجی متعارف کرار ہے ہیں جو پاکستان میں سرفہرست کے سنیما میں شمار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تھیٹر میں مزید جدت لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں تاکہ سامعین کو عالمی معیار کا تجربہ فراہم کر تے رہے جو آج کے کسی اور تھیٹر میں میسر نہیں۔

مزید :

کلچر -