پاک چین بین الاقوامی تحفظات پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر اتفاق ہو گیا
بیجنگ(آئی این پی)چین نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوانگ یو کے حالیہ دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، پاک چین تعلقات میں مزیدوسعت اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دونوں ممالک مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھایا جائیگا ، علاقائی و بین الاقوامی تحفظات بارے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، دونوں ممالک مابین معاشی و (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
اقتصادی،تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے، سی پیک منصوبہ چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے جمعرات کومعمول کی پریس بریفنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔ پاک چین تعلقات میں مزید گہرائی لانے اور مضبوط کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے، دونوں ممالک مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھایا جائیگا ، علاقائی و بین الاقوامی تحفظات بارے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، دونوں ممالک مابین معاشی و اقتصادی،تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر مکمل اتفاق پایا گیا ہے، سی پیک سے متعلق صنعتی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گااور سی پیک کو پاکستان کے دوسرے علاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری(سی پیک)کی تعمیر کو مزید فروغ دیا جائے گا۔واضح رہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کو پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔حالیہ دنوں میں منعقدہ سفارتی مشاورت میں پاکستان کی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان کے دورے پر گئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ کھونگ شیان یوو سے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری(سی پیک)پاکستان کاایک قومی ترجیحی منصوبہ ہے۔پاکستان سی پیک پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمدکر رہا ہے۔فریقین نے اتفاق کیا کہ سی پیک کی تعمیرکے دائرہ کارمیں اضافہ کیا جائے گا۔چینی ترجمان لو گھانگ نے مزید کہا کہ مشاورت میں چین اور پاکستان نے دہشت گرد قوتوں کی جانب سے پاکستان میں چینی سفارتی اداروں پر حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کی۔فریقین نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور سی پیک کی تعمیر اور پاکستان میں موجود چینی اداروں اور افراد کی سیکورٹی کا تحفظ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہوا کہ اعلی سطحوں کے میل جول اور مختلف سطحوں کی بات چیت اور مشاورت کو مسلسل برقرار رکھا جائے گا اور عالمی اور علاقائی امور میں رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔ فریقین اقتصادی و تجارتی تعاون کو مسلسل مضبوط بنائیں گے اور چین پاک آزاد تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے انعقاد کو فروغ دیں گے۔
اتفاق