حادثات میں4افراد جاں بحق ،خاتون سمیت 2کی خودکشی ،معمر شخص جھلس کر چل بسا

حادثات میں4افراد جاں بحق ،خاتون سمیت 2کی خودکشی ،معمر شخص جھلس کر چل بسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ میلسی ‘ روجھان ‘ ڈیرہ غازیخان ‘ محسن وال ‘ جودھ پور ‘ نواں شہر (وقائع نگار ‘ نمائندگان ) 2 خواتین سمیت 4 افراد حادثات میں جاں بحق‘ 2 کی خودکشی جبکہ معمر شخص جھلس کر چل بسا ‘ اس (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

حوالے سے ملتان سے خبر نگار کے مطابق مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں80سالہ بزرگ نے گلہ میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ رضا ٹاون موضع نائی والا کے رہائشی 80سالہ بزرگ فیض بخش نے گزشتہ روز گلے میں مبینہ طور پر پھندہ ڈال کر باتھ روم میں خودکشی کرلی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ میراں پور کی حدودمیں واقع موضع ککری کی رہائشی سمیرازوجہ وسیم نے گھریلوناچاقی پراپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے کالا پتھرپی لیا جس سے اس کی حالت غیرہوگئی جسے تشویشناک حالت کے پیش نظرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی لایا گیا جہاں خاتون جانبر نہ ہوسکی اوراپنے خالق حقیقی سے جاملی۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انڈس ہائی وئے میلہ موڑ پرتیز رفتار ٹرالے نے سامنے سے آتے ہوئے موٹر سائیکل پر چڑھائی کردی جس سے موٹر سائیکل سوار پیندو اور اسکی بیوی (ص)جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر شاہوالی پولیس موقع پر پہنچ گء اور ٹرالہ نمبر 391plz کو حراست میں لے کرٹرالے کے ڈارئیوار کو گرفتار کرلیا ۔ ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) انڈس ہائی وے شادن لنڈ کے انڈس ہائی وے نوتک پاڑہ شادن لنڈ کے قریب تیز رفتاری اور غفلت کے سبب کار اور لوڈر رکشہ میں خوفناک تصادم رونما ھواجس کے نتیجہ میں ایک شخص حق نوازولد چاکر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا اور پانچ افراد اسماعیل،حمزہ،ابوبکر،غلام شبیر،اور عمر فاروق شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑیاں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق میاں چنوں نیشنل ہائی وے 28والے موڑ کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں تصادم،48پندرہ ایل کی رہائشی ساجدہ بی بی زوجہ حبیب جاں بحق جبکہ شوہر حبیب شدید زخمی ہوگیا،ریسکیو1122نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔جودھ پور ‘ نواں شہر سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ جودھ پور کا رہائشی 65سالہ بزرگ اللہ دتہ اپنے بستر میں بیٹھ کر سیگریٹ پی رہا تھا سگریٹ کی آگ بستر پر گر گئی جس سے بستر کو آگ لگ گئی آگ نے سارے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں بزرگ شخص مکمل طور پر جل گیا اورآگ میں شور مچاتا رہا گھر والوں نے شو ر کی آواز سن کر آگ کو بجھانے کی کوشش کی اور ریسکیو1122کو اطلاع دی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ کی لپیٹ میں آنے والے شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچایا جہاں پر حالت تشویش ناک ہونے پر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا علاج معالجے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 65سالہ بزرگ زندگی کی بازی ہار گیا اورنعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
حادثات ‘ خودکشیاں