رحیمیار خان ‘ کالے یرقان میں مبتلا 55 سالہ شخص دم توڑ گیا

رحیمیار خان ‘ کالے یرقان میں مبتلا 55 سالہ شخص دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری 55(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سالہ شخص دم توڑگیا جبکہ خاتون سمیت مزید3متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز داعو والا کے رہائشی 55سالہ جمال احمد کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم جمال احمد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑگیا ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کردی ، اسی طرح اوباڑو(سندھ)کے رہائشی 30سالہ علی بخش، میر پور ماتھیلو(سندھ)کے رہائشی55سالہ محمدبخش اور نورے والی کی رہائشی45سالہ زینب بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔
کالا یرقانَ