فرائض سے غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،جاوید مروت
ٹانک(نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید مروت نے کہا ہے کہ وارن کینال منصوبہ میں واپڈا کی جانب سے بدترین غفلت اور کوتاہی برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی منصوبہ پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن واپڈا کی بے حسی کی وجہ سے زمیندار مستفید نہیں ہو رہے ہیں وارن کینال منصوبہ میں تاخیری حربے استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا جائیگا وارن کینال کو فعال بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ علاقہ جتاٹر سمیت ٹانک میں پانی بحران پر قابو پایا جا سکے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وارن کینال کے دور ہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز ،ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان کمانڈنگ افیسرالطاف بلوچ،پراجیکٹ ڈائیریکٹرگومل زام کمانڈ ایریا ڈاکٹر ربنواز ،صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار ملک محمد رمضان شوری،ایکسن ایری گیشن طارق علی ،اسسٹنٹ کمشنر علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا جس سے ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی اور علاقہ میں زرعی انقلاب برپاہوگا انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے پانی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اس لئے مذکورہ منصوبہ کو کارآمد بنانے کے لئے صوبائی حکومت اور انتظامیہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے وارن کینال منصوبہ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو ہر حال میں یقینی بنایا جائیگا تاکہ کسی بھی علاقہ کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر کام کی رفتار سست روی کا شکار ہے جس میں واپڈا حکام اور متعلقہ ٹھیکیدار غفلت سے کام لے رہے ہیں جو کہ انتہائی تشویش ناک امر ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا وارن کینال دورے کا مقصد کام کی رفتار کا جائزہ لینا ہے کمشنرڈیرہ کو وارن کینال دورہ کے موقع پر کوٹ مرتضی پل پر گومل زام کاکمانڈ ایریا اور ایری گیشن حکام کی جانب سے پانی کی تقسیم اور بہاؤ پر بریفینگ بھی دی گئی ۔۔۔