نوشہرہ ،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنیوالا 2 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار

نوشہرہ ،اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنیوالا 2 رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ ( بیورورپورٹ ) تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کرنے والی 02رُکنی بین لاضلاعی راہز ن گروہ گرفتا ر ملزمان کا اعتراف جرم ملزمان ،دیگراضلاع کی پولیس کو بھی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کی نشان دہی پر لوٹی گئی رقم برآمد تفصیلات کے مطابق :۔ 03 ہفتے پہلے اکوڑہ بازار کے تاجر اکبر خان ولد جمعہ خان ساکن افغانستان حال اکوڑہ نے زخمی حالت میں اکوڑہ پولیسکو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ میر ا اکوڑہ بازار میں کریانہ کی دوکان ہے۔میں اپنا دوکان بند کرکے اس دن کی کمائی 05 لاکھ اور15لاکھ پر دوکان بیجھی تھی وہ رقم لیکربمعہ نوراللہولد عبداللہ گھر جا رہا تھا جب اکوڑہ ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچاو03کسان اسم مسکن نامعلوم نے اسلحہ کی نوک پر مجھے روکر ہم سے 20لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے ۔ہم نے اُنکا تعاقب کیا جس پر انہوں نے ہم پر فائرنگ کر دی کی فائرنگ سے میں دائیں پاؤں پر اور نوراللہ بائیں پاؤں پر لگ کرزخمی ہوئے۔ اس افسوس ناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن(R) منصور امان نے SPانوسٹی گیشن افتخار شاہ خان کی سربراہیی میںDSPاکوڑہ لقمان خان ایس ایچ اؤ تھانہ اکوڑہ اسماعیل شاہ خان،آئین خان SIاور ساجد خانASI پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کرراہزنی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید طریقہ تفتیش سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو برئے کار لاتے ہوئے ملزمان 01 علی خان عرف شینو ولد گل محمد اور02 لاجبر ولد اصل خان ساکنان افغانستان حال تورڈھیر صوابی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کیگرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔ ملزما ن کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر دیا گیا ۔ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جُرم کرتے ہوئے تمام راز اُگل دیے ۔مزید انٹاروگیشن جاری ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کیپٹن(R) منصور امان نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے محدود وسائل اور نامساعدہ حالات کو آڑے نہیں آنے دیں گے ۔